ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں نوبل انعام کا عبدالستار ایدھی سے زیادہ حقدار کوئی نہیں ہے۔ نوبل انعام یافتہ ہونے کی حیثیت سے مجھے یہ حق حاصل ہے کہ میں کسی کو نوبل کیلئے نامزد کر سکتی ہوں اور میں نے عبدالستار ایدھی کا نام دیدیا ہے۔
عبدالستار ایدھی عبدالستار ایدھی جمعے کی شب کراچی میں طویل علالت کے بعد
انتقال کر گئے اور دنیا بھر سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا ”ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ایدھی صاحب نے جو خدمات سرانجام دی ہیں اس کیلئے امن کا نوبل انعام بہت کم ہے۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت کی اور اپنی ساری عمر اسی میں گزار دی۔ ایدھی صاحب نے ایک تاریخ چھوڑی ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے اور یہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے“۔